vosa.tv
Voice of South Asia!

 لیٹرے نیویارک پولیس کی گرفت سے باہر

0

نیویارک پولیس نے 34 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کرلیا اور شہر بھر میں مختلف چوری ڈکیتی اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کرلی۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 120 کے عملے نے 34 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 52 کا عملہ 33 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 13 مارچ کو اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر  62 کا عملہ کنگز ہائی وے ویسٹ 5 اسٹریٹ پر 13 سالہ لڑکے کے ساتھ دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے الزام میں 4 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 12 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 72 کا عملہ 4100 ،1 ایوینیو  پر واقع تجارتی عمارت سے 10000$ مالیت کا سامان اور کیش  چوری کرنے کے الزام میں 7 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 103 کی حدود میں 109-64  143 اسٹریٹ سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت 38 سالہ جوزف مورفی اور 35 سالہ کینیشا میریسن کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 90 کا عملہ 97 ساؤتھ 3 اسٹریٹ پر قائم میل بوکس کو کھولنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.