vosa.tv
Voice of South Asia!

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار

0

عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ای ڈی کی ٹیم نے شراب پالیسی کیس میں آج اروند کیجریوال سے ان کی رہائشگاہ پر پوچھ گچھ کی تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ سے موبائل فونز اور دو ٹیبلیٹس بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ایک خوفزدہ ڈکٹیٹر مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔انھوں نے مزید لکھا کہ میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کرنا، پارٹیاں توڑنا، کمپنیوں سے پیسے بٹورنا، حزب اختلاف کی اہم جماعت کے اکاونٹ منجمد کرنا ’شیطانی طاقت‘ کے لیے کافی نہیں تھا کہ اب منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری بھی معمول بن چکی ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’انڈیا اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.