vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مسلمان بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں

0

بروکلین ایمرج کے زیر اہتمام کئیرئر کاونسلنگ وریڈنگ پروگرام کا انعقاد

نیویارک: نیویارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے این وائی پی ڈی میں بے شمار مواقع ہیں، وہ بروکلین ایمرج کے زیر اہتمام پیس اکیڈمی میں منعقدہ کئیرئر کاونسلنگ اور ریڈنگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ کئیرئر کاونسلنگ اور ریڈینس پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔پروگرا م میں پیس اکیڈمی میں زیر تعلیم مختلف کمیونٹی کے مسلمان بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کیئرئیر کاونسلنگ کے لیے نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا کو مدعو کیا گیا۔بروکلین ایمرج  کے صاحبزاہ شبیر نے مہمانِ خصوصی عدیل رانا کی پولیس میں بھرتی ہونے سے لے کر انسپکٹر  کے عہدے تک  کے سفر پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرانسپکٹر عدیل رانا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملازمت کے لیے شہری حکومت کے مختلف محکموں کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک ایسا شعبہ ہے جو  طلباءکو ان کی اسٹوڈنٹس لائف میں بھی مواقع فراہم کرتا ہے۔نوجوان طلباء نے گہری دلچسپی اور توجہ سے رہنمائی حاصل کی۔اس  موقع پر پیس اکیڈمی کے روح ِ رواں ذکریا خان نے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ  کیئر زندگی کا حصہ ضرور  ہے لیکن زندگی نہیں،ایسے پیشے کا انتخاب کریں جس میں انسانیت کی خدمت ضرور شامل ہو۔آگہی سیشن میں طلباء نے انسپکٹر عدیل رانا سے پولیس میں شمولیت سے متعلق  مختلف سوالات کیے ۔جس پر عدیل رانا کا کہنا تھا کہ کالج  لائف سے این وائے پی  ڈی جوائن کی جاسکتی ہے۔طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ  اپنے مستقبل کو نہ صرف بہتر  بنائیں گے بلکہ اپنی کمیونٹی کے لیے بھی کچھ کر دکھائیں گے۔اس موقع پر عدیل رانا نے بچوں میں این وائے پی ڈی اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کی طرف سے بیگ اور دیگر اشیاء  تقسیم کیں۔ آخر میں  بروکلین ایمرج کی قیادت، پیس اکیڈمی کی ٹیم اور طلباء نے مل کر عدیل رانا کے انسپکٹر  کے عہدے پر ترقی پانے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.