vosa.tv
Voice of South Asia!

افغانستان میں خودکش دھماکہ سے21 افراد جاں بحق

0

افغانستان کے صوبے قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کابل بینک کی برانچ کے باہر تنخواہ لینے کے لیے جمع ہونے والے افراد پر حملہ کیا گیا۔انعام اللہ سمنگانی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور ہلاک 3 شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ  12 افراد زخمی ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں اموات  کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.