جو بائیڈن نے 6 بلین ڈالر کا قرض معاف کر دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے اساتذہ، نرسز، فائر فائٹرز کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیے، پبلک سروس ورکرز کے دوران طالب علمی لیے گئے حکومتی قرضے معاف کیے گئے۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاف قرضوں کی مجموعی رقم 143 ارب ڈالر ہوگئی، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قرضوں کے معافی کے اعلان پر بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی۔ریپبلکن ارکان کانگریس کا کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کی رقم انتخابی مقصد کیلئے استعمال ہورہی ہے۔