سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کویتی وزیراعظم کی ملاقات
کویتی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح کا خیرمقدم کیا .ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سعودی اور کویتی اعلی حکام بھی موجود تھے۔