vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں ساتویں سالانہ حسن قرآت کانفرنس کا اہتمام

0

دارالحکومت ریاض میں جمعیت اہل حدیث کی جانب سے منعقدہ سالانہ حسن قرآت کانفرنس میں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر عبدالغفور راشد مہمان خصوصی تھے جبکہ مکتبہ داراسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالملک مجاہد نے صدارت کی اس موقعہ پر جہاں ننھے کم عمر قراء حضرات نے اپنی خوبصورت انداز میں کلام اللہ کی تلاوت فرمائی وہیں نوجوان قاری حضرات نے بھی قرآن پاک کی تلاوت کرکے سننے والوں کے دلوں کو منور کیا اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان پر عمل کرکے جہاں ہم اپنی دنیاوی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں وہیں آخرت میں بھی اللہ کی خوشنودی حاصل ہوگی اور رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ روزوں کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور قرآن سے تعلق بنا کر متقی اور پرہیزگاری اختیار کی جاسکتی ہے آخر میں حسن قرآت کانفرنس میں شریک قراء حضرات کی حوصلہ افزائی کے لئے اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ  تقسیم کیے گئے کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس،عمر فاروق اور حافظ عمران سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.