vosa.tv
Voice of South Asia!

کم عمر ڈکیت گینگ کی نیویارک میں لوٹ مار

0

 شہری حکومت کی ملازمہ،خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں ملوث شخص کی تلاش

نیویارک:نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 77 کے عملے نے شہری حکومت کےمحکمہ سینیٹیشن کی 37 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 120 کا عملہ سٹینلیو ایوینیو پر51 سالہ شخص پر چاقو کے زور پر ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 44 کا عملہ گرینڈ کونکورس اور ایسٹ 149 اسٹریٹ پر 14 سالہ لڑکے پر حملہ کرنے اور ڈکیتی کے الزام میں ملزمان کے گروہ کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 1 کا عملہ کینل اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر 24 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ملزم کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 47 کا عملہ کارپینٹر ایوینیو پر 26 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.