نیویارک میں جرائم کی روک تھام پولیس کے لیے چیلنج
گمشدہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنایا نہیں جاسکا
نیویارک پو لیس ڈیپارٹمنٹ کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے جبکہ گمشدہ افراد کی تلاش میں مدد کیلیے تصا ویر بھی جا ری کر دیں گئیں ۔نیو یا رک پو لیس کے تھا نہ نمبر 81 کے عملہ کو ہالسی اسٹریٹ اور رالف ایونیو پر 30 سالہ خاتون کیسا تھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلا ش ہے۔نیو یارک پو لیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے نے والٹن ایونیو پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 16 سالہ ملزم کو گرفتار کر کے فرد جرم عائد کردی گئی۔نیو یارک پو لیس کے تھانہ نمبر 67 کی حدود سے 770 نیو یارک ایو نیو پر ایک تین سالہ بچے کی لاش برآ مد ہو ئی۔پو لیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے دو ملزمان کو گر فتار کرلیا ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے کو 810 پیلہم پارک وے ساؤتھ پر 22 سالہ خاتون کیساتھ ڈکیتی کی واددات میں ملزما ن کی تلا ش ہے۔پولیس نے ملزما ن کی تصا ویر جا ری کر تے ہو ئے مد دکی اپیل کی ہے ۔نیو یار ک پو لیس کے تھا نہ نمبر 110 کے عملے نے108 اسٹریٹ پر گھر میں قتل کی واردات میں ملوث 47 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 114 کے عملے کو77 سالہ لاپتہ خاتون کی تلاش ہے۔لاپتہ خاتون کو آخری بار 1275 یارک ایونیو میں واقع سلوان کیٹرنگ ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 112 کی پو لیس نے25 سالہ گمشدہ خاتون کی تلاش کیلیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔لاپتہ خاتون کو آخری بار اپنی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 43 کے عملےکو ہل ایونیو پر17 سالہ لڑکے کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر1 کے عملے کو 41 سالہ شحص پر حملہ کر نے والے نا معلوم ملزمان کی تلاش ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 90 کے عملے کو 374 جونسن ایونیو پر گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزمان کی تلاش ہے۔پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کر تے ہو ئے مزید تحقیقات کا آ غاز کردیا