vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا سہارا لینے کا فیصلہ

0

اس نئے اسکواڈ میں تربیت یافتہ عقاب شامل کئے گئے ہیں جو مشکوک اور غیرقانونی طور پر اڑائے جانے والے ڈرونس کو پکڑیں گے۔عقابوں کو ڈرون پکڑنے کی تربیت کچھ پیشہ ور ماہرین کے ذریعے دی گئی ہے، تربیت مکمل ہونے پر ان عقابوں کے ذریعے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا، فی الوقت تین عقابوں کو یہ تربیت دی گئی ہے۔اس ایگل اسکواڈ کے قیام کا مقصد اہم ترین شخصیات کے دورہ اور عوامی پروگراموں کے دوران غیرقانونی ڈرونس کو روکنا ہے۔اس طرح کا پہلا اسکواڈ نیدرلینڈ میں بنایا گیا تھا تاکہ ڈرونس کے خطرات سے نمٹاجاسکے۔ تلنگانہ پولیس کا عقابی اسکواڈ ہندوستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا اسکواڈ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو عقاب جن کی عمر دو سال ہے، انہیں کسی بھی شئے پر نگرانی اور اس کو پکڑنے کی کامیاب تربیت دی گئی ہے، ساتھ ہی ایک عقاب کو ہائی کوالٹی امیجنگ کیمرہ بردار بھی بنایا گیا ہے۔تلنگانہ پولیس میں مزید ایگل اسکواڈ یونٹ کے قیام کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ڈرونس کے خطرے سے نمٹا جاسکے، عقابوں کو روزانہ کئی گھنٹوں کی تربیت دی گئی جس کے باعث انہوں نے کامیابی کے ساتھ ڈرونس کو قابو کرنا سیکھ لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.