دنیا بھر میں چاکلیٹ کے بحران کا خدشہ
چاکلیٹ بنانے والی کمپنیز کی جانب سے قیمتیں بڑھانا شروع کر دی گئی ہیں، گزشتہ 3 سال سے کوکوا کی فصلیں نقصان میں جا رہی ہے، جبکہ افریقی ممالک گھانا اور آئیوری کوسٹ دنیا کے 60 فیصد کوکوا کی پیداوار کرتے ہیں۔خام کوکوا سے چاکلیٹ بنانا ممکن نہیں ہے، اس کے لیے چاکلیٹ کمپنیز کو پروسیسرز پر منحصر ہونا پڑتا ہے، جو کہ بینز کو بٹر اور لیکوئیر میں تبدیل کرتے ہیں، جسے بعدازاں چاکلیٹ کے بننے میں استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم پروسیسرز بینز خریدنے کی استطاعت میں نہیں ہیں.گلوبل ٹریڈر کارگل بھی بینز کی خریداری کے لیے جدوجہد کر ہا ہے، تاکہ پروسیس کو روکنے سے بچایا جا سکے۔