سلمان خان کی عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو اپنے ساتھ کام کی پیشکش
سلمان خان نے کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا رُخ کیا۔میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے ابھی کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھی، واہ واہ کرن! میں واقعی اس فلم سے بہت لطف اندوز ہوا اور میرے والد صاحب نے بھی آپ کی فلم کو بہت پسند کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آپ کا کام شاندار ہے، بطورِ ہدایتکار آپ کی پہلی فلم پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سلمان خان نے کرن راؤ کو کام کی پیشکش کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ آپ میرے ساتھ کب کام کریں گی؟