محکمہ تعلیم کا آن ڈیوٹی ملازم جنسی زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار
ہسپانوی لڑکی سمیت3افراد لاپتہ،55سالہ خاتون کے ساتھ چھیر چھاڑاور48سالہ خاتون لٹ گئی
نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر ایک سو چھ کی کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ تعلیم کے 52 سالہ آن ڈیوٹی ملازم کو 3rd ڈگری جنسی زیادتی اور بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تھانہ نمبر 90 کی حدود میں والاباؤٹ اسٹریٹ اور میرسی ایوینیو پر 55 سالہ خاتون سے جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔ تھانہ نمبر 43 کی حدود میں کولگیٹ ایوینیو پرنامعلوم چار ملزمان 48 سالہ خاتون سے ڈکیتی کی واردات کرکے فرا ر ہوگئے۔مڈٹاؤن ساؤتھ تھانے کی حدود میں اؤتھ باؤنڈ 2،3 پلیٹ فارم ٹائمز اسکوائر پر 70 سالہ شخص پر حملہ کیا گیا۔۔پولیس نے مطلوبہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ان کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردی ہیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔دوسری طرف شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون اور مرد کے لاپتہ ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔نیویارک پولیس کا تھانہ نمبر 121 کا عملہ 15 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکے کو تلاش کررہا ہے۔آخری بار انہیں 15 مئی کو گھر سے نکلتے ہوئےدیکھا گیا تھا جبکہ تھانہ نمبر40 کے عملے نےایک27 سالہ گمشدہ لڑکے اور تھانہ نمبر 47 کے عملے نے 13 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کرلیا ہے۔