vosa.tv
Voice of South Asia!

کینسر کی جعلی ادویات بھی بننے لگیں، بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش

0

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعلی ادویات بنانے اور سپلائی کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کو پکڑا ہے، گرفتار ملزمان میں دہلی کے ایک مشہور کینسر اسپتال کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔ کرائم برانچ نے یہ دل دہلا دینے والا انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان 1.96 لاکھ روپے کے انجیکشن میں کینسر کی جعلی دوا بھر کر فروخت کرتے تھے، فارماسسٹ کینسر کی یہ جعلی دوا نہ صرف بھارت میں بلکہ چین اور امریکا جیسے ممالک میں بھی سپلائی کر رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 89 لاکھ روپے نقد، 18 ہزار ڈالر اور 7 بین الاقوامی اور 2 انڈین برانڈز کی جعلی کینسر ادویات برآمد کیں، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔کرائم برانچ کے مطابق تین ماہ کی تفتیش کے بعد ٹیم نے اس گینگ کا پردہ فاش کیا، پولیس ٹیم نے دہلی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، ریکٹ کے سرغنہ ویفل جین نامی ملزم نے موتی نگر کے ڈی ایل ایف کیپٹل گرینس کے دو فلیٹوں میں دوا اور انجیکشن یونٹ قائم کیا تھا، چھاپے کے دوران وہاں سے جعلی ادویات پکڑی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.