vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں نیویارک طرز پر سینٹرل پارک کی تیاری

0

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں نیویارک سینٹرل پارک کی طرح 300 ایکڑ پر محیط سینٹرل پارک کی تعمیر کے لیے ابتدائی مراحل پر کام شروع کردیا گیا ہے۔مہاراشٹرا حکومت نے بین الاقوامی معیار کے حامل اس جدید پارک کو تیار کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ ممبئی سینٹرل پارک مہالکشمی ریس کورس کی تقریباً 211 ایکڑ میں سے 120ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گا۔ریاست کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق حکومت پلاٹ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو دے گی جو نوڈل ڈیولپمنٹ ایجنسی ہوگی۔رائل ویسٹرن انڈیا ٹرف کلب نے بھی مہالکشمی ریس کورس کو تھیم پارک میں تبدیل کرنے کی کی تجویز کی منظوری دے دی۔ رائل ویسٹرن انڈیا ٹرف کلب کے 76فیصد سے زائد اراکین نے تقریباً 100 سال قبل لیز پر دی گئی 120 ایکڑ اراضی مستقل طور پر بی ایم سی کو واپس کرنے کی تجویز کے حق میں ووٹ دیا۔لیز پر دیئے گئے پلاٹ کے معاہدے کو یکم جون 2013 سے پلاٹ کے اصل قبضے کی تاریخ تک تجدید کے لیے منظور کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.