اداکار اسٹیو بسسیمی پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار،آتشزدگی سے لکڑیاں خاکستر
نیویارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسٹیو بسسیمی پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے کچھ روز قبل اداکار پر فٹ پاتھ پر حملہ کیا اور ان کے چہرے پر مکہ مارا تھا ۔جس کی ویڈیو پولیس نے جاری کردی تھی ۔نشاندہی ہونے پر پولیس نے کارروائی عمل میں لائی ۔علاوہ ازیں کوئنز نیو یارک:کوئنز میں ہفتے کی صبح ریلوے اسٹیشن کے قریب لکڑیوں میں ڈھیر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی ۔واقعہ کی اطلاع ایف ڈی این وائے اور نیویارک پولیس کو دی گئی جس پر فائر فائٹرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائر فائٹرز نے کافی دیر بعد آگ پر قابو پایا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں لکڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔بعدازں کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فائر فائٹر اور پولیس کے عملے صورتحال کو کنٹرول کیا ۔