vosa.tv
Voice of South Asia!

دنیا کا پہلا اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر آگیا

0

’ڈیون‘ لکھنے کے علاوہ ایک ہی پرامپٹ سے کوڈنگ کرنے کے علاوہ ویب سائٹ اور سوفٹ ویئرز بھی تیار کرسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی متعدد بڑی کمپنیوں کے انٹرویوز میں یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کامیاب ہوچکا ہے۔ سوفٹ ویئر انجینیر سے متعلق بہت سے پیچیدہ سوالوں کے جواب اِس نے خاصی مہارت کے ساتھ بالکل درست دیے۔کوگنیشن نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ’ڈیون“ موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کام کرتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈیون‘ اسٹیٹ آف دی آرٹ یعنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ڈیون‘ نے اب تک کئی کام کیے ہیں۔ یہ انجینیرنگ سے متعلق بہت سے تمام امور انجام دیتا ہے۔ یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر سوچتا بھی ہے اور کسی بھی معاملے میں منصوبہ سازی بھی کرسکتا ہے۔ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہزاروں فیصلے کرسکتا ہے۔ غلطیوں سے سیکھنے کے وصف کی بدولت اس کی کارکردگی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.