شاہ رخ،سلمان اور عامرخان کی مشترکہ پرفارمنس
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے جام نگر میں آننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب میں ایک ساتھ اسٹیج پر مداحوں کے لیے سرپرائز پرفارمنس دی۔یاد رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ (شادی سے قبل کی تقریبات) جام نگر میں جاری ہیں۔شادی کی سلسلے میں جام نگر میں منعقد کی گئی ان تقریبات کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر زبردست انداز میں ڈانس کیا۔بالی ووڈ ’خانز‘ کی اس ڈانس پرفارمنس میں دلچسپ بات یہ تھی کہ جب ان تینوں نے بھارتی گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کرنا شروع کیا تو تینوں ہی اس گانے کے مشکل ڈانس اسٹیپس کرنے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اپنی اپنی سُپر ہٹ فلموں کے گانوں کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو ملا کر اپنے منفرد اور شاندار انداز میں ڈانس پرفارمنس دی جسے دیکھ کر تقریب کے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔اس وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے تینوں بڑے اسٹارز کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران اور خوش نظر آ رہے ہیں۔