سب وے اسٹیشنوں پر ہفتے کے اندر سکینر لگ جائیں گے۔مئیر نیویارک
ایم ٹی اے نے سب وے اسٹیشنوں میں گن سکینر نصب کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکی جاسکے
نیویارک(ویب دیسک) نیویارک سٹی کے کچھ سب وے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ حفاظتی نظاموں سے لیس کیا جائے گا جو ہتھیاروں کی موجودگی کا پتہ لگاسکیں گے۔ میئر ایرک ایڈمز نے سب سے پہلے مارچ میں نئے سب وے سیفٹی سسٹم کا اعلان کیا تھا۔مئیر نے اب نیان جاری کیا ہے کہ یہ نظام ہفتے کے آخر تک شہر بھر کے چند سب وے اسٹیشنوں میں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ Evolv ٹیکنالوجی کے ذریعے ہتھیاروں کا پتہ لگانے والے اسکینرز تیار کیے گئے ہیں۔یہ وہی سسٹم ہیں جو Citi Field میں استعمال ہوتا ہے۔ایڈمز نے کہا کہ کمپنی نے ہزاروں ٹیسٹ کیے اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں ۔میئر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے لیے معمول بن جائے گا اور میرے خیال میں ٹرن اسٹائل بدلنے والے ہیں اور آخر کار ہر موڑ پراس بات کی شناخت کرنے کے قابل ہو جائیں گے کہ آیا کوئی بندوق لے کر جا رہا ہے۔مئیر نےابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کون سے سب وے اسٹیشن ٹیسٹ پائلٹ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ سکینر 30 دن تک موجود رہیں گے اور پھر اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔