vosa.tv
Voice of South Asia!

 سونیا میسی کے قتل کے خلاف  واشنگٹن اسکوائر پارک میں انصاف ریلی نکالی گئی

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک)الینوائے میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی 36سالہ سونیا میسی کے لواحقین کو انصاف دلانے کے حوالے سے  بڑی تعداد میں لوگ واشنگٹن اسکوائر پارک میں جمع ہوئے۔جس کے بعد مظاہرین نے ریلی نکالی ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی رہتی ہے۔ ایک سیاہ فام عورت  کے ساتھ بدترین واقعہ پیش آیا ،بےگناہ عورت کو پولیس نے گولی ماردی جس سے اس کی جان چلی گئی۔ایک خاتون جو پولیس سے مدد مانگ رہی تھی اس کی مدد کرنے کی بجائے اسے گولی ماردی جائے یہ کہاں کا انصاف ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں سونیا کے ساتھ ہمدردی ہے یہ سوچ کر خوف آتا ہے کہ اس کی جگہ ہم بھی ہوسکتے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں صاف واضح نظر آرہا ہے کہ شیرف کا نائب میسی کو گولی مار کر مارتا ہے، جب اس نے ایک برتن پکڑا ہوا تھا۔ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور یقین نہیں ہے کہ ایسا کبھی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.