vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے کے دوران7سالہ لڑکی ڈوب گئی

0

فرانسیسی حکام کے مطابق سات سالہ بچی اتوار 3 مارچ کو اس وقت ڈوب گئی جب شمالی فرانس سے16 تارکین وطن برطانیہ جانے کے لیے چھوٹی کشتی کا استعمال کیا ۔مقامی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ کشتی ” میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے  جو کہ سمندری سفر کے لیے مناسب نہیں تھی”، جس کی وجہ سے لوگ آبی گزرگاہ کے چینل میں نکلنے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر Aa نہر میں سوار ہونے کے فوراً بعد الٹ گئے۔ حکام نے مزید  بتایا کہ واقعہ کی اطلاع سیر پر نکلے ہوئے شخص نے دی جس کے بعد پولیس اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے والدین، جو اپنے مزید تین بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے، کو ڈنکرک کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ  ڈوبنے والی کشتی چوری  ہوئی تھی  اس کشتی میں دیگر افراد بھی سواتر تھے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں ان سب کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،غیر قانونی طریقے سے سمندر عبور کرنے کی کوشش کے دوران متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔لندن کی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 29,437 افراد برطانیہ پہنچے تھے۔ تقریباً 20 فیصد کا تعلق افغانستان سے تھا، اس کے بعد ایران، ترکی، اریٹیریا اور عراق کے لوگ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.