گینگ تشدد کے خاتمہ کے خلاف بروکلین کمیونٹی سڑک پر آگئی
کمیونٹی نے اجتماعی تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔پولیس تشدد میں وینزویلا گینگ کے ملوث ہونے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد سے نمٹ رہے ہیں۔مئیر ایرک ایڈمز
نیویارک(ویب ڈیسک)گینگ کے کارندوں نے بروکلین کے علاقوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔جہاں پر آئے روز پُرتشدد واقعات رونما ہوتے ہیں یا پھر لوگوں کی جان لے لی جاتی ہے ۔بروکلین کے لوگ پُرتشدد واقعات سے تنگ آچکے ہیں ۔یہی وجہ ہے بروکلین کمیونٹی گینگ تشدد کے خاتمے کے خلاف سڑک پر نکل آئی اور مطالبہ کیا کہ بروکلین کو تشدد سے پاک کرایا جائے۔مظاہرین کلنٹن ہل کے پاس جمع ہوئے ۔حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مکینوں کو تحفظ فراہم کریں۔آئے روز کی لڑائیوں اور خون خرابے سے لوگ خوفزدہ ہیں،لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں۔اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جہاں پر پناہ گزین رہتے ہیں یہ علاقہ کمیونٹی کا نہیں رہا۔وہاں جانے پر گھبراتے ہیں،اب پارکس دستیاب نہیں رہے۔لوگ پارکوں میں نہیں جاسکتے۔لہذا علاقے کو پُرامن بنایا جائے ۔مکینوں نے مئیر نیویارک سے درخواست کی وہ ایکشن لیں۔اس حوالے سے مئیر نیویارک نے بیان دیا ہے کہ پولیس تشدد کے پیچھے وینزویلا کے پرتشدد اسٹریٹ گینگ کو دیکھ رہی ہے۔وہ انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پرتشدد افراد کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔اس حوالے سے نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے وہ اس شخص کو جانتے ہیں جس کی وہ تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی اس کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملی لیکن جلد ہی تشدد میں ملوث افراد کٹہرے میں لائے جائیں گے۔