vosa.tv
Voice of South Asia!

بچوں کی تحویل کا تنازعہ 2جانیں لے گیا،ساس نے سابقہ بہو کو گولی مار دی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں 65سالہ خاتون نے سابقہ بہو کو گولی مار کر قتل کردیا جس کے بعد خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ ایسٹ 88 ویں اسٹریٹ پر پیش آیا۔یہاں سے میئرنیویارک کی رہائش گاہ گریسی مینشن سے صرف آدھے بلاک کے فاصلے پر واقع ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والی دونوں خواتین رشتے دار تھیں ایک کی شناخت 45 سالہ ماریسا گیلوے کے نام سے ہوئی  ہے۔جو دو بچیوں کی ماں ہے۔بچیوں کی عمریں بالترتیب 1 اور 4 سال کے درمیان ہیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے  چیف آف ڈیٹیکٹیو جوزف کینی نے کہا کہ بچوں کی تحویل کا تنازعہ قتل اور خودکشی کی وجہ بنا ہے۔45 سالہ ماریسا گیلووے نے ابھی اپنے بچی کو کار میں بٹھایا تھا اور ٹرنک میں سٹرولر ڈال رہی تھی جب بچے کی دادی قریب آئیں اس دوران 65 سالہ کیتھلین لی نے 9 ایم ایم کا پستول نکالا اور گیلوے کے سر میں گولی ماری جس کے بعد 65سالہ گاڑی کے پیچھے فٹ پاتھ پر جاکر بیٹھ گئی اور اپنے سر میں گولی مار لی۔65سالہ خاتون موقع پر ہی دم توڑگئی جبکہ زخمی گیلوے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر گیلوے نے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ گیلوے کا سابقہ شوہر ریٹائرڈ کک کاؤنٹی پروبیشن آفیسر ہیں جو نیویارک شہر میں خاندان کے افراد کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے مقیم ہیں اورگیلوے فورڈھم یونیورسٹی میں ایک تجربہ کار رنر اور دیرینہ ٹریک کوچ تھی جبکہ دادی کو اپنے پوتیوں سے بےپناہ پیار تھا ۔ان کے بغیر رہ نہیں پارہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.