نیویارک کے سینکڑوں طالب علموں کی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹورنامنٹ کا انعقاد2جوانوں کی یاد میں کرایا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے زیر اہتمام سینکڑوں طالب علموں نے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ باسکٹ بال سٹی میں ساؤتھ اسٹر پر منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ میں نیویارک کے مختلف اسکولوں کی انتظامیہ ودیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے لڑکے لڑکیوں کی ٹیمیں تشکیل دی ۔انتظامیہ نے جتنے والے طالب علموں کے لیے اسکالر شپ ودیگر انعامات کا بھی اعلان کیا ہے۔ٹورنامنٹ میں 11 سے 18 سال کی عمر کے 600 سے زائد طالب علم کھلاڑیوں نے اس سال تین ڈویژنوں میں مقابلہ کیا۔مجموعی طور پر 40 ٹیمیں شامل تھیں جن کی کوچنگ ملک بھر کے پولیس افسران کرتے ہیں۔واضح رہے کہنیویارک پولیس کے دو افسران 27 سالہ ولبرٹ مورا اور 22 سالہ جیسن رویرا کو 21 جنوری 2022 کو ہارلیم میں گولی ماردی گئی تھی اور دونوں افسر جاں بحق ہوگئے تھے۔