نیویارک سٹی نئے پروگرام کے تحت ڈیلیوری ورکرز غیر تصدیق شدہ ای بائیک پر تجارت کے اہل
نیویارک(ویب ڈیسک) ڈیلیوری ورکرز نے نیویارک سٹی کے نئے پروگرام 2ملین ڈالرز کی ٹریڈ میں غیر تصدیق شدہ ای۔بائیک اور موپیڈس پر تجارت کے اہل ہیں ۔مزدوروں کو انڈر رائٹرز لیبارٹریز سے تصدیق شدہ ایک نئی ای بائیک اور دو نئی بیٹریاں بھی ملیں گی۔کوئی بھی گیس یا الیکٹرک موپیڈ جس میں گاڑی کا نمبر نہیں ہے وہ سڑک کے استعمال کے لیے ڈی ایم ڈبلیو سے رجسٹرڈ نہیں کیا جا سکتا ہے وہ تجارت کے لیے اہل ہو گا۔تجارتی پروگرام 18 سال یا اس سے زائدعمر کے کسی بھی نیویارک والے کے لیے کھلا رہے گا۔ ٹرانسپورٹیشن کمشنر Ydanis Rodriguez نے ایک بیان میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ اگست میں عوامی سماعت کے بعد ٹریڈ ان کے لیے درخواستیں سال کے آخر تک کھل جائیں گی۔میئر ایڈمز نے کہا کہ جب صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو ای بائیک ایک آسان، کم لاگت والی نقل و حمل کا آپشن ہے اور روزانہ ہزاروں ڈیلیوری ورکرز ان پر انحصار کرتے ہیں۔ میئر ایڈمز نے مزید کہا کہ لیکن اکثر وہ بائیک غیر محفوظ، غیر تصدیق شدہ بیٹریوں سے چلتی ہیں جو کسی بھی لمحے جل سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم محفوظ لیتھیم آئن بیٹریوں کے استعمال کو زیادہ سستی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ای بائیک میں آگ لگنے سے 87 افراد زخمی اور 13 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ رواں سال اب تک 55 زخمی اور ایک موت شخص کی واقع ہوئی ہے۔