vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے10ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کرلی،4گرفتار

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10ملین ڈالرز کی بھنگ اور سائیکیڈیلک برآمد کرکے ضبط کرلی ہیں اور4ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔پولیس نے گودام کو سیل کردیا ہے۔ملزمان  گودام کو سوشل کلب کے طور پر بھی استعمال کرتے تھے ۔پولس کو واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ شیرف انتھونی مرانڈا کے مطابق کمیونٹی کی شکایات پر تفتیش کاروں نےاتوار کی دوپہر 1:30 بجے کے قریب ٹمپسن پلیس کے بڑے اسٹور کے قریب واقع گودام پر چھاپہ مار کر 1,200 پاؤنڈ سے زائد کی ٹی ایچ سی کانسنٹریٹ، بھنگ کے پھول، کھانے کی اشیاء اور سائیکیڈیلک مشروم ضبط  برآمد کیے اور ضبط کرلیا گیا ہے۔مرانڈا نے کہا کہ ہر وہ چیز جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی میں غیر قانونی طریقے سے تقسیم ہونی تھی وہ اس مقام سے ملی ہے۔یہ وہ چیزیں ہیں جو ہم کہتے ہیں کہ ہماری برادریوں میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ نیویارک سٹی نے حالیہ مہینوں میں کریک ڈاؤن کیا اور  شہر سے  بھنگ کی تقریباً 500 غیر قانونی دکانیں بند کر دی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.