vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین کے مشہور ہوٹل پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا الزام

0

نیویارک(ویب ڈیسک) ڈاؤن ٹاؤن بروکلین میں مشہور ہوٹل ووڈ لینڈ کو ملازمین کے غصے کا سامنا ہے۔ملازمین کا دعوی ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے مئی سے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ووڈلینڈ ہوٹل کبھی بروکلین میں متحرک ہوٹلوں میں شمار ہوتا تھا  جہاں پر گاہکوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اب فلٹن اسٹریٹ پر کرسیوں کے ڈھیروں کے ساتھ خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ووڈ لینڈ ہوٹل کے کچھ ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ہوٹل میں کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور ان مشکلات سے نمٹنا بھی ہے ۔ملازمین نے کہا کہ رواں سال کے آغاز پر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہونے لگی تو ہم خاموش تھے ۔اب مئی سے لے کر اب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے ۔جب انتظامیہ سے رابط کیا تو وہ کہتے ہیں کہ نیا چیک مل جائے گا تو اس کے لیے  بھی دو ہفتے انتظار کرنا پڑے گا، پھر بھی اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔مایوس عملے نے کہا کہ صورتحال مئی میں اس وقت بڑھ گئی جب ان کی تنخواہوں کے چیک باؤنس ہوئے پھر ادائیگی مکمل طور پر بند کردی گئی ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان پر کئی ہزار ڈالرز واجب الادا ہیں۔ہوٹل مالک کہا کہ میں بہت سارے بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہا ہوں۔ میرا کریڈٹ سکور نیچے چلا گیا کیونکہ ظاہر ہے کہ میں ان بلوں کو ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں۔عملے کا کہنا ہے کہ مالک نے ہوٹل دو ہفتے قبل کسی نوٹس کے بغیر  بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ ملازمین اسے حربہ قرار دیتے ہیں ۔کئی ملازمین اب ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف لیبر تک تحریری شکایت آئندہ دنوں کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.