سدھارتھ ملہوترا کی نئی ایکشن تھرلر فلم یودھا کا دھماکے دار ٹریلر جاری
بالی وڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی نئی ایکشن تھرلر فلم یودھا کا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی ایک مسافر جہاز کی ہائی جیکنگ کے گرد گھومتی ہے جس کو بچانے کیلئے سدھارتھ ملہوترا اپنے مخصوص ایکشن میں نظر آتے ہیں۔ایکشن تھرلر فلم کی ریلیز کیلئے پہلے 15 دسمبر 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اب اسے رواں برس 15 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔یودھا کو ساگر امبر اور پشکر اوجھا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اسے کرن جوہر، ہیرو جوہر، اپروا مہتہ اور کھیتان نے پرڈیوس کیا ہے۔سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم میں دیشا پاٹانی اور راشی کھنہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔