vosa.tv
Voice of South Asia!

بلاک بسٹر بھارتی فلم دریشم کا ہالی وڈ ری میک بنایا جائے گا

0

بھارتی سینما انڈسٹری کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی، فلم دریشم کا ہالی وڈ ری میک بنایا جائے گا۔فلم کے مختلف زبانوں میں ری میک بن چکے ہیں جن میں موہن لال، کمل ہاسن، وینکاٹیش اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیے۔غیر معمولی شہرت ملنے پر فلم چینی زبان میں بھی بنائی گئی جبکہ کینز فلم فیسٹول 2023 میں پروڈیوسر کمار مانگٹ پھاٹک اور ابیھشیک پھاٹک نے اس کا کورین ری میک بنانے کا اعلان کیا۔ملیالم فلموں کے معروف ہدایتکار جیتو جوزف کی اس فلم کا انگلش ری میک ہالی وڈ میں بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔دریشم‘ کے ہالی وڈ ری میک کو پنوراما اسٹوڈیوز، گلف اسٹریم پکچرز اور JOAT فلمز کے ساتھ اشتراک سے بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.