vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک پولیس ملزمان کی تلاش میں ناکام

0

نیو یارک پولیس شہر میں جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں تاحال ناکام ملزمان کی  تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 34 کا عملہ 191 اسٹریٹ سب وے اسٹیشن کی لفٹ میں 34 سالہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 26 فروری کو پیش آیا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43عملہ انڈر ہیل ایونیو اور گلیسن ایونیو کےقریب ڈکیتی کی واردات میں 48 سالہ شخص پر تشدد کرنے ، نقدی اور ضروری دستاویز چھیننے کے الزام میں 2 ملزمان کی تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 13 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 52 کا عملہ ایسٹ کنگزبرج  روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں 47 سالہ شخص کو چاقو کی نوک پر لوٹنے کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔  واقعہ 18 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 115 کا عملہ84 اسٹریٹ  روز ویلٹ ایوینیو پر ڈکیتی کی واردات میں 49 سالہ شخص پر حملہ کرنے اور موبائیل چھیننے کے الزام میں ملزمان کوتلاش کر رہا ہے۔ دوسری جانب اسی گروہ نے  99 اسٹریٹ روز ویلٹ ایوینیو پر 21 سالہ شخص سے بھی نقدی اورفون چھین لیا۔ دونوں واقعات 24 فروری کو پیش آئے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 73 کے عملے نے 14 فروری کو روک اوےایوینیو سب وے اسٹیشن پر 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش کرنے والوں کے لیے 10000$ کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 18 کا عملہ 700 5th ایونیو کے اندر واقع بیگنگ ہولڈنگ ایریاسے 150000$ مالیت کا بیگ چوری کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 14 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 40 کا عملہ 28 فروری کو 706 بروک ایوینیو سے گمشدہ 15 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.