vosa.tv
Voice of South Asia!

معروف سماجی شخصیت شبیر گل صحتیاب،دوستوں سےاظہار تشکر

0

  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی شخصیت شبیر گل شدید بیماری کے بعد صحت یاب ہو گئے، شبیر گل کے قریبی دوست ان کی صحتیابی کی خوشی میں ان گھر پہنچ گئے اور ساتھ افطار کیا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت میاں شبیر گل طویل عرصے کی علالت کے بعد اب صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد صحتیاب ہونے والے  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی شخصیت شبیر گل کی صحتیابی کی خوشی میں  ان کے قریبی دوست نعیم بٹ ،  طاہر خان اور دیگر ان کے گھر پہنچے  اور شبیر گل کے ساتھ افطار کیا۔اس موقع پر شبیر گل نے دوستوں کی آمد پر ان  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری صحتیابی  دوستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ، اور یہ سب رفقاء  کی دعائیں ہی ہیں کہ آج وہ سب کے درمیان موجود ہیں۔اس موقع پرشبیر گل نے فلسطین میں مسلمانوں پر جاری مظالم کے خاتمے سمیت  تمام مسلمانوں کے لئے بھی دعا کی۔واضح رہے کہ شبیر گل کئی ماہ سے علیل تھے۔ پہلے مرحلے میں ہسپتال میں داخل ہونے کے دوران ان کے آپریشن ہوئے جس کے بعد انہیں گھر بھیجا گیا اور دو ہفتے کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال داخل کیا گیا اور پتے کا آپریشن کیا گیا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے شبیر گل کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شبیر گل کے دوست احباب نے ان کو صحتیاب دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.