انڈین ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
انڈین ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کے دوسرے سیزن کا آغاز بنگلورو سے ہو گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ سمیت دیگر سٹارز نے پرفارم کیا۔انڈین ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، شاہد کپور، سدھارتھ ملہوترا اور دیگر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا گیا۔ شاہ رخ خان نے 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز خریدی تھی۔ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ بنگلورو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ اور پلے آف دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہوگا۔ڈبلیو پی ایل 2024 کے پہلے 11 میچ بنگلورو میں کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ نو لیگ میچز اور دو پلے آف میچز نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے۔انڈین ویمنز پریمیئر لیگ کے میچز ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے۔اس ایونٹ میں پانچ ٹیمیں 22 میچز کھیلیں جو 23 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہے گا۔ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ ہوم۔اینڈ۔اوے کی بنیاد پر دو دو میچز کھیلے گی۔ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔