vosa.tv
Voice of South Asia!

کرکٹ ٹورنامنٹ سےایشیائی ممالک کے طلباء کو خودشناسی کا موقع ملے گا

0

سعودی عرب : دمام میں انٹرا سکول ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

سعودی عرب کےشہردمام میں انٹرا سکول ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سکولوں کی ٹیمیں میچز کھیلیں گی۔سعودی عرب کے شہر  دمام میں ایسٹرن ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش انٹرنیشنل سکول کے باہمی اشتراک سے یوم انٹرا سکول ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے بچوں میں کرکٹ شرٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تقریب میں پاکستان،بنگلہ دیش،بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے سکولوں کی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی موجود تھے اس موقعہ پر ایسٹرن ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران رشید کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں کرکٹ ایک جنون ہے اور سعودی عرب میں مقیم ایشیائی ممالک میں مقیم ایشیائی ممالک کے بچوں کے کرکٹ کے مقابلے اس کھیل کو مزید فروغ دیں گے بنگلہ دیش سکول کے چیرمین بوعڈ انجنیئر محمد عین اسلام پرنسپل ڈاکٹر جے ایم نظام اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک کےا سکولوں کے طلباء کے درمیان کرکٹ کے مقابلوں سے یقینی طور پر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقعہ میسر آئے گا تقریب میں بچوں میں کرکٹ کٹ تقسیم کی گئیں جبکہ بچے بھی میدان میں چوکے اور چھکے مارنے سمیت وکٹیں گرانے کے لئے پرجوش نظر آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.