امریکا میں مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن، 70 سکّے نکال لیے گئے
سفید جِلد اور نیلی آنکھوں والے نایاب مگرمچھ کی عمر 36 سال ہے جسے آپریشن کے بعد واپس چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی میں کچرا اور دیگر چیزیں نہ پھینکیں۔چڑیا گھر میں موجود تمام 10 مگر مچھوں کے معمول کے مطابق خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے جس کے بعد ایک مگرمچھ کے پیٹ میں سکّوں کی موجودگی کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔