دنیا کے طویل القامت سلطان اور پست ترین جیوتی ایک بار پھر مل گئے
8 فٹ 3 انچ بلند قد کے حامل سلطان کا تعلق ترکیہ سے ہے جبکہ 2 فٹ قد رکھنے والی پستہ قامت ترین جیوتی امیج کا تعلق بھارت سے ہے، دونوں نے اس ملاقات کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تصاویر بھی بنوائیں۔ اس سے قبل سلطان اور جیوتی نے 2018 میں اہرام مصر پر فوٹو شوٹ کروایا تھا جو وائرل ہو گیا تھا۔ دونوں میں چھ فٹ سے زیادہ قد کا فرق ہے۔41 سالہ سلطان جو دنیا کے طویل القامت انسان کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں، کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ 30 سالہ جیوتی کے سامنے بہت ہی بلند (ٹاورنگ) نظر آرہے ہیں۔ایک تصویر میں تو جیوتی کا قد سلطان کے جوتے سے معمولی بڑا نظر آیا۔ دونوں کی یہ تصاویر ترک میڈیا نے جاری کی، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کس نے دونوں کے دورہ امریکا کا انتظام کیا۔