فلپائن؛ ٹرک کھائی میں گرنے سے سے 14 افراد جاں بحق اور 3 زخمی
ٹرک جس میں دیہاتی گاؤں سے مویشی منڈی جا رہے تھے۔ پہاڑی علاقے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا۔حادثے کے زخمیوں میں میں ڈرائیور میں بھی شامل ہے جب کہ 9 دیہاتی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 5 نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ 3 زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہوجانے کے سبب پیش آیا۔جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں دو روز سے مسلسل بارشیں ہو رہی تھیں اور سڑک پر پھسلن بھی تھی۔ فلپائن میں ٹریفک حادثات عام بات ہیں جس میں سالانہ کئی اموات ہوجاتی ہیں۔