افغان طالبان نے میڈیا کا تصاویر کھینچنا ’بڑا گناہ‘ قرار دے دیا
وزارت انصاف کے ایک سینئر اہلکار محمد ہاشم نے دارالحکومت کابل میں محکمے کے عملے کے لیے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’تصاویر لینا بہت بڑا گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے میڈیا کے دوست، افغان، وہ ہر وقت اس گناہ میں مصروف رہتے ہیں اور ہمیشہ بے حیائی کی طرف کھینچتے ہیں۔ قندھار کے گورنر محمود اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قندھار میں حکام کو رواں ہفتے حکم دیا گیا تھا کہ وہ جاندار چیزوں کی تصاویر نہ لیں ، لیکن اس پابندی کا اطلاق میڈیا یا عوام تک نہیں ہوا۔اسلامی آرٹ میں عام طور پر انسانوں اور جانوروں کی تصاویر سے گریز کیا جاتا ہے، کچھ مسلمان جاندار چیزوں کی کسی بھی تصویر سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔دو سال سے زیادہ عرصہ قبل طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی میڈیا اداروں نے لوگوں اور جانوروں کی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔