جدہ میں 2026 کی پہلی پاکستانی مینگو پارٹی کا انعقاد
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم اور پاک اوورسیز میڈیا فورم کے زیرِ اہتمام جدہ میں سال 2026 کی پہلی مینگو پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے منتظمین نے شرکاء کا استقبال کیا اور پاکستان کے لذیذ آموں (چونسہ اور سندھڑی) سے مہمانوں کی تواضع کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستانی آم 4200 کلومیٹر کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اپنی منفرد مٹھاس اور معیار کی بدولت عرب شہریوں میں بھی بے حد مقبول ہیں۔صحافی عدیل نذیر اور پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر راجہ شعیب الطاف نے کہا کہ ایسی تقریبات بیرونِ ملک پاکستانیوں کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی حاجی عبد الحمید اور شریف زمان نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آم اپنی بے مثال مٹھاس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ جدہ میں منعقد ہونے والی یہ مینگو پارٹی دیارِ غیر میں پاکستانی ثقافت اور قومی پھل کی ترویج کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔تقریب میں ڈاکٹر ارشد خان،حاجی عثمان ،محمد بابر، امداد حسین لک ،یحییٰ اشفاق، عاطف علی وٹو، سید فہد، احمد فواد سواتی، حنظلہ سواتی، ، فہد حمید، زبیر خان، عمر خان، آصف احمد اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔