vosa.tv
Voice of South Asia!

ون ینگ ورلڈ لیڈنگ اسکالرشپ، جنوبی افریقہ میں عالمی سمٹ میں شرکت کا موقع

0

عالمی سطح پر نوجوان قیادت کو فروغ دینے والی تنظیم ون ینگ ورلڈ نے اپنے معروف لیڈنگ اسکالرشپ 2026 پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جس کے تحت منتخب نوجوان رہنماؤں کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونے والی عالمی سمٹ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

درخواستوں کا آغاز 11 جون 2026 سے ہو چکا ہے جبکہ آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ون ینگ ورلڈ سمٹ 2026، 3 سے 6 نومبر 2026 تک کیپ ٹاؤن میں منعقد ہوگی، جہاں دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے نوجوان مندوبین شریک ہوں گے۔ اسکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو سمٹ میں مکمل شرکت، 2 سے 6 نومبر تک رہائش، روزانہ کھانے، کیپ ٹاؤن آنے جانے کے سفری اخراجات اور تمام سیشنز، نیٹ ورکنگ سرگرمیوں اور قیادتی پروگراموں میں شرکت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اسکالرشپ حاصل کرنے والے نوجوان عالمی سطح پر 20 ہزار سے زائد نوجوان رہنماؤں کے نیٹ ورک کا حصہ بن سکیں گے، 196 ممالک کے مندوبین سے روابط قائم کریں گے، درخواست دینے کے لیے امیدوار کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے، مثبت سماجی تبدیلی کے لیے عملی کام کا تجربہ رکھتا ہو، مقامی یا عالمی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہو اور مؤثر قیادت و اختراعی سوچ کا مظاہرہ کر چکا ہو۔ 18 سال سے کم عمر افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔منتخب امیدواروں کو جون سے اکتوبر 2026 کے دوران ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے ویزے سے متعلق تمام اخراجات، بشمول ویزا فیس اور دستاویزات کی تیاری، امیدوار کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.