vosa.tv
Voice of South Asia!

سڑک پر مریضوں کے علاج کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

0

ضلع بلڈھانہ کے گاؤں سومتھانہ میں مذہبی تقریب کے دوران شرکا نے پرساد کھایا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔ خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد افراد میں پیٹ درد اور الٹی کی شکایت سامنے آئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری اسپتال کے باہر سڑک کنارے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈرپ کو رسی سے لٹکا کر مریضوں کو لگایا گیا ہے۔سڑک کنارے علاج کرنے کی وجہ سرکاری اسپتال میں بیڈز (بستر) کی کمی بتائی گئی۔ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے بتایا کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو گھر بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایمولینس تیار رکھی ہے اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب سے پرساد کا نموبہ لے کر لیبارٹری بھیج دیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.