بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہوپ فار ایچ آئی وی/ایڈز انٹرنیشنل نے ریموٹ سوشل میڈیا اسسٹنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یہ موقع دنیا بھر کے طلبہ، نئے گریجویٹس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ و کمیونیکیشن کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے دستیاب ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔تنظیم کے مطابق منتخب امیدوار گھر بیٹھے کام کرتے ہوئے ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق آگاہی مہمات، سوشل میڈیا مہمات، کمیونٹی آؤٹ ریچ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ انٹرنز کو بین الاقوامی سطح پر صحت عامہ اور سماجی شعور سے متعلق منصوبوں پر عملی تجربہ حاصل ہوگا۔اس انٹرن شپ کے دوران امیدوار فیس بک، انسٹاگرام، لنکڈ اِن، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا انتظام، مواد کی تیاری، سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیوز بنانا، ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہمات میں معاونت، صارفین کے سوالات کے جواب دینا اور آن لائن رجحانات پر تحقیق جیسے فرائض انجام دیں گے۔ انہیں نیوز لیٹرز، ای میل کمیونیکیشن اور مواد کی منصوبہ بندی میں بھی شامل کیا جائے گا۔کامیاب امیدواروں کو ریموٹ ورک کا موقع، عملی تربیت، پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹل کمیونیکیشن میں تجربہ، پورٹ فولیو بنانے کا موقع اور وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنا تازہ ترین سی وی اور کور لیٹر مقررہ تاریخ سے قبل تنظیم کے ای میل پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔