معروف عالم دین علامہ مفتی شبیر احمد عثمانی کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ندیم احمد کا کہنا تھا کہ مفتی شبیر احمد عثمانی قرآن، احادیث اور فقہی علوم سے مالا مال شخصیت کے مالک ہیں ان کے خطبات سن کر اپنی زندگیوں کو اسلام کے سانچے میں ڈھالا جا سکتا ہے مفتی شبیر احمد عثمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں تو ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا خلوص دل سے اللہ کی مخلوق کے ساتھ صلح رحمی سے پیش آکر قرآن کی روح کو سمجھنا ہوگا تقریب سے ، منشأ طاہر ، حفیظ اللہ جلال ، مرزا ریاض بیگ، غلام مصطفئ ندیم احمد ، محمد امین ؛ کلیم احمد راو اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر عثمانی کی دینی خدمات کو سراہا۔