vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا:غیر قانونی تارکین وطن کی آمد، ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری  کا مواخذہ

0

امریکی ایوانِ نمائندگان  نے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری الیگزینڈرو میئرکس کے مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے ۔ یہ ڈیڑھ سو سال تاریخ میں پہلی بار کسی کیبنٹ سکریٹری کا پہلا مواخذہ ہوگا۔ یہ معاملہ اب سینیٹ میں جائےگا جہاں مواخذے پر میئرکس کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے ۔ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری الیگزینڈرو میئرکس کامواخذہ امریکہ کے جنوبی بارڈر کی حفاظت نہ کرنے پر کیا گیا ہے۔اس وقت امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن ریکارڈ تعداد میں آرہے ہیں۔ بائیڈن کےدورحکومت میںگزشتہ تین سال کے دوران سترلاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن بارڈر پار کر کے امریکہ میں داخل ہوئے جو امریکہ کی پچاس میں سے اڑتیس ریاستوں کی آبادی سے زیادہ ہے ۔غیر قانونی تارکین وطن کا یہ دباؤ امریکہ کے تمام بڑے شہر محسوس کررہے ہیں ۔نیو یارک میں پی آئی اے کا مشہور زمانہ روزویلٹ ہوٹل بھی آج کل انہی غیر قانونی تارکین وطن کی آماجگاہ ہے۔اس وقت یہ ایشو امریکہ کی سیاست کا سب سے بڑا ایشو بنا ہوا اور ٹرمپ کی فتح میں ایک کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔دائیں بازو کے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ دراصل یہ بائیں بازو کے پلان کا حصہ ہے ۔ ان کے مطابق دائیں بازو کے لبرل امریکہ کی سفید فام کنزرویٹو آبادی کوری پلیس کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے مستقل جیتنے کا انتظام کرسکیں ۔اس تھیوری کو پھیلانے میں ایلون مسک نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.