امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کر دیں،جوزپ بوریل
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی اسلحے کی مسلسل جاری ترسیل کو روکنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کیا یہ منطقی نہیں ہے کہ جب اسرائیل اونرواکے سربراہ فلپ لارازینی کو اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا آپ کب تک یہ سنتے رہنا چاہتے ہیں کہ دنیا کے اہم رہنما اور وزرائے خارجہ یہ کہتے رہیں کہ غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔جوزپ بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کی مذمت کی ہے کہ رفح سے دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو نکال دیا جائے۔ یورپی یونین کے رہنما طنزیہ انداہ میں استفسار کیا ان فلسطینی بے گھروں کو رفح سے نکال کر کہاں بھیجا جائے۔ کیا انہین چاند پر منتقل کیا جانا چاہیے، اسرائیل ان فلسطینیوں کو کہاں بھیجنا چاہتا ہے۔