vosa.tv
Voice of South Asia!

ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور ماڈل،گنیز ورلڈ کا اندراج سے انکار

0

فرانسیسی شہری نے ماچس کی تیلیوں سے دنیا کا سب سے بڑا ایفل ٹاور ماڈل تیار کرلیا تاہم گنیز ورلڈ نے تکنیکی بنیاد پر ریکارڈ ہولڈر کا نام رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا۔فرانسیسی شہری گزشتہ 8 برسوں سے 7 لاکھ ماچس کی تیلیوں سے 23 فٹ بلند ایفل ٹاور ماڈل بنا رہا تھا اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس نے کمرشل طور پر دستیاب ماچس کی تیلیاں استعمال نہیں کیں۔ اب تصور کیجئے کہ آپ دل و جان سے لگ بھگ 10 برس میں ایک پروجیکٹ مکمل کریں اور جس بارے میں آپ نے سوچا بھی نہ ہو اسکی بنیاد پر آپکے خواب بکھر جائیں۔ کچھ ایسا ہی  47 سالہ رچرڈ پلوڈ کے ساتھ ہوا اور انکا نام گنیز بک ریکارڈ میں درج کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ رچرڈ نے ایفل ٹاور کا یہ ماڈل  2015 میں تیار کرنا شروع کیا اور اندازاً 4200 گھنٹے کی محنت سے  706,900 ماجس کی تیلیوں سے اسے تیار کیا۔ لیکن گزشتہ برس جب یہ پروجیکٹ تیار ہونے والا تھا تو رچرڈ کو پتہ چلا کہ وہ تیکنیکی بنیادوں پر گنیز ریکارڈ کا اہل نہیں ہوسکتا۔رچرڈ پلوڈ کا تیار کردہ ماڈل لبنانی کاریگر توفیق دھر کے 2009 میں بنائے گئے ریکارڈ ہولڈر ماڈل سے زیادہ بلند ہے۔ تاہم ان میں فرق یہ ہے کہ رچرڈ پلوڈ نے ریگولر اور بے سر والی تیلیاں استعمال کیں جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ نہ بنا سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.