vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں رات بھر مفت فٹبال میچز، پانچوں بورو میں میدان کھول دیے گئے

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران کوامے ممدانی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر ’’این وائی سی اوپن پلے‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے پانچوں بورو میں ایک ایک فٹبال گراؤنڈ رات بھر مفت پِک اپ میچز کے لیے دستیاب ہوگا۔

شہری انتظامیہ کے مطابق یہ پروگرام نیویارک سٹی فٹبال کلب، محکمہ پارکس، ہڈسن ریور پارک ٹرسٹ اور این وائی سی فوٹی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ سہولت 18 جولائی تک جاری رہے گی اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بلا معاوضہ حصہ لے سکیں گے۔اس پروگرام کے تحت ہر مقام پر سات سات کھلاڑیوں کی ٹیموں کے لیے تین تک میدان دستیاب ہوں گے، جہاں گیندیں، گول پوسٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔ منتظمین مختلف مہارت رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹیموں کی تشکیل اور میچز کا انتظام بھی کریں گے۔مفت فٹبال سرگرمیاں چیلسی واٹرسائیڈ پارک (مین ہیٹن)، آسٹوریا پارک (کوئنز)، کیلورٹ ووکس پارک (بروکلین)، ساؤنڈ ویو پارک (برونکس) اور فیئر ویو پارک (اسٹیٹن آئی لینڈ) میں منعقد ہوں گی۔ میچز رات ساڑھے دس بجے سے صبح آٹھ بجے تک جاری رہ سکتے ہیں جبکہ تمام مقامات پر سیکیورٹی عملہ اور پارکس انفورسمنٹ افسران تعینات ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.