vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان سیکیورٹی فورسز کا  بلوچستان میں  دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن

0

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں  ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس  اطلاعات پر آپریشن  کیا، آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہائی ویلیو ٹارگٹ عبدالشکور عرف  نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی داعش کو  مارا گیا ۔ہلاک ہونے والا دہشت گرد 7 فروری  کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی، جو سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث ناکام ہوئی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.