گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔
گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم اور قومی دنوں کی مناسبت سے نئے ڈوڈلز تیار کرتا ہے اور اسی لیے گوگل نے آج پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے بھی ایک نیا ڈوڈل تیار کیا ہے جس پر پاکستان کا قومی پرچم اور بیلٹ باکس نمایاں ہے۔