صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا
صدرِ پاکستان ، ڈاکٹر عارف علوی نےکراچی میں اپنے ووٹ کا سٹ کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی تازہ تصویریں شیئر کی ہیں۔صدرِ نے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ اُنہوں نے ووٹ ڈالنے کا فریضہ ادا کر لیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کیپشن میں لکھا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ سے ذاتی مشورہ طلب کیا ہے، اس لیے یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید لکھا ہے کہ ’ہم ایک خاندان کے طور پر اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور آپ سب سے درخواست کر رہے ہیں کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں، آج پاکستان کوآپ کی رائےکی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں