سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقے سے ووٹ کاسٹ کیا
ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقے سے ووٹ کاسٹ کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے، انہوں نے حلقے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا۔
نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں، انہوں نے بھی اسی حلقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے این اے 207 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 میں ووٹ کاسٹ کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں کے بنیادی مرکز صت 12 ایم پی آر میں ووٹ کاسٹ کیا۔